حیدرآباد۔19جولائی(اعتماد نیوز) آج اسپیکر لوک سبھا مسترا مہاجن نے آج
حیدرآباد میں منعقدہ آندھرا پردیش ارکان اسمبلی و قانون ساز کونسل کے
اجلاس میں ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد
ارکان اسمبلی کی ذمہداریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ
اجلاس میں وقفہ سوالات سے بھی بھر پور استفادہ کریں ۔انہوں نے اجلاس کے
دوران اپنے خطاب میں مکمل معلومات کے ساتھ بات چیت کرنے کی بھی ہدایت دی۔
چنانچہ آج دوسرے دن مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ ‘ اے پی
چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو ‘ اسپیکر اسمبلی کے شوا پرساد راؤ کے ساتھ اور
دیگر نے شرکت کی۔